![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/84CE039E-9851-4A1D-B856-6DDA090DEC29.jpeg)
اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ میں ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کیلئے تین ناموں کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دیتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا۔