![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/5BCAA1D5-E518-4357-8793-7AB5DD38CCA7.png)
یورپی یوین کی میٹ فریڈرکس پر حملے کی مذمت، قابل نفرت فعل قرار دیدیا
کوپن ہیگن : ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹ فریڈرکسن پر حملہ دارالحکومت کوپن ہیگن میں کلٹر ویٹ نامی چوراہے سے گزرنے کے دوران ہوا تھا ۔
حملہ آور وزیراعظم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ڈینش وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹ فریڈرکسن خیریت سے ہیں لیکن اچانک حملے سے خوفزدہ ہیں۔پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیئن نے ڈیشن وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابل نفرت فعل قرار دیا، جبکہ یورپی یونین کے سربراہ چارلس مشیل نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ اس وقت شدید غصے میں ہوں،میں جارحیت کی اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔