![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/2C6EDB2B-018A-4655-A197-A352572AA830-1024x682.webp)
غیر ملکی سربراہان کی شرکت ،نئی دہلی میں سیکیورٹی الرٹ، کمانڈوز تعینات
نئی دہلی : نریندر مودی کی تیسری بار وزارت عظمی کی حلف برداری تقریب میں غیر ملکی سربراہان کی شرکت کے باعث نئی دہلی میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی (آج) اتوار کی شام 7 بجے نئی دہلی میں تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے ۔
تقریب میں کئی غیر ملکی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جس کے باعث نئی دہلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دارالحکومت نئی دلی کو اگلے 2دن کیلئے نو فلائی زون بھی قرار دے دیا ہے جبکہ نئی دلی میں داخل ہونے والے کچھ راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری میں سری لنکا، مالدیپ کے صدور، جبکہ بنگلہ دیش، ماریشیس ، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم سمیت اہم رہنماء شریک ہوں گے۔