نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی بی حنیفہ اور ان کی بیٹی حفصہ موقع پر دم توڑ گئیں، قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، پولیس
نوشکی (الفجر آن لائن) نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں گزشتہ شب ایک دلدوز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت بی بی حنیفہ زوجہ علی احمد محمد حسنی اور ان کی بیٹی حفصہ بنت علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقتولین آپس میں ماں اور بیٹی تھیں۔ واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ اور دوہرے قتل کے اس واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

