میر سرفراز بگٹی اور اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، مینا مجید بلوچ
کوئٹہ (الفجرآن لائن) صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مینا مجید بلوچ نے کہا کہ وہ اس افسوسناک موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
صوبائی مشیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر و استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

