مرحومہ میر علی محمد کی زوجہ اور میر طارق بگٹی کی والدہ تھیں، خاندانی ذرائع کے مطابق انتقال کی خبر سے اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں سوگ کی فضا چھا گئی
صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کا اظہارِ تعزیت
کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی انتقال کرگئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ میر علی محمد کی زوجہ اور میر طارق بگٹی کی والدہ تھیں۔مرحومہ کے انتقال کی خبر سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دیگر متعلقہ حلقوں میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ اس موقع پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی، میر علی محمد بگٹی کی اہلیہ اور میر طارق حسین بگٹی کی والدہ محترمہ ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ، 14 نومبر 2026 کو صبح 9 بجے پرو بھگی، بیکڑ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔صوبائی وزراء، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی نے مرحومہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومہ کے انتقال کو اہل خانہ کے لیے بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام سوگواران کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

