واشک (الفجرآن لائن) بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ () نے تعلیمی سال 2025 کے لیے ضلع واشک کے 10 نمایاں میٹرک ٹاپرز (5 طالبات اور 5 طلباء) کو "شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فلی فنڈڈ اسکالرشپ” کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیمی وژن کے تحت صوبے کے ذہین اور مستحق نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کا اہم حصہ ہے۔ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر () خالد ماندائی کی زیرِ نگرانی ادارہ شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر گامزن ہے۔ اس فلی فنڈڈ اسکالرشپ کے ذریعے منتخب طلباء کو بغیر کسی مالی رکاوٹ کے اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کا موقع ملے گا، جس سے وہ مستقبل میں ضلع واشک اور بلوچستان کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے تمام طلباء اور ان کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے


