Social Card Title: Malaysian Prisoner Dies at Adiala Jail
این سی سی آئی اے کی جانب سے نامزد غیر ملکی قیدی فرینکلن دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، لاش مردہ خانے منتقل
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سائبر کرائم کے مقدمہ میں نامزد غیر ملکی حوالاتی اڈیالہ جیل میں جان کی بازی ہار گیا ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں فرینکلن نامی ملائشین حوالاتی کی طبیعت بگڑنے پر تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا فرینکلن کے خلاف این سی سی آئی اے نے گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا تھا
اور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھا حوالاتی کی لاش مارچری میں منتقل کر دی گئی جیل ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام کو قیدی کی موت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا

