کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ پولیس نے ژوب سے اغواء ہونے والے لڑکے کو بازیاب کراکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ژوب سے اغواء ہونے بریال کے اغواء کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر اس کو بحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بریال خان کو بازیاب کراکر ملزمان صابر شاہ، عبدالسلام اور انعام اللہ کو گرفتار کرکے بریال خان کو قانونی کارروائی کے بعد اس کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا۔

