آئی ایم ایف وفد رواں ماہ پاکستان پہنچے گا، مذاکرات تقریباً دو ہفتے جاری رہنے کی توقع، توسیعی فنڈ فیسلیٹی اور کلائمٹ فنانسنگ پروگرامز کے جائزے بیک وقت ہوں گے
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ جائزہ مذاکرات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، جس دوران پاکستان کے ساتھ مختلف مالیاتی اور معاشی امور پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران توسیعی فنڈ فیسلیٹی اورکلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے جائزے کے لیے بیک وقت مذاکرات ہوں گے۔
اس کے علاوہ آرٹیکل فور مذاکرات بھی آئی ایم ایف مشن کے دورے کے دوران کیے جائیں گے۔مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران پاکستان کی اقتصادی کارکردگی، مقررہ اہداف پر پیش رفت اور دونوں پروگراموں کے تحت کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کے لیے اگلی اقساط جاری ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے چوتھے جائزے کے مذاکرات ہوں گے،

