کوئٹہ/اسلام آباد¹(الفجرآن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل اور ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ وہ بلوچستان کی سیاست کا ایک معتبر نام اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار فعال رہنما تھے، جن کی خدمات کو سیاسی و عوامی حلقوں میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیانات میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نصیب اللہ بازئی کی وفات سے بلوچستان ایک مخلص اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے اور ان کا خلا دیر تک محسوس کیا جائے گا۔ مرحوم کے پسماندگان نے تمام ہمدردوں سے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے

