کوئٹہ(الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال سے بلوچستان ایک مخلص اور فعال عوامی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے۔
ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

