کراچی(الفجر آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ایک بیان میں ایندھن کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کیلئے موخر کی تھی، حکومت نے 40 دن کا وقت مانگا تھاجو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے، 40 روز مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

