کوئٹہ (الفجرآن لائن) نیو سریاب کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نیو سریاب کے علاقے میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عزیز احمد سکنہ برمہ ہوٹل اور ابوبکر سکنہ مچھ ہلاک ہوگئے حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی اور ٹرک قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

