ٹنڈوآدم(الفجر آن لائن)ٹنڈوآدم میں والد کے ساتھ نماز جمعہ کے لئے آنے والی 5 سالہ بچی کو مبینہ طورپر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی موت منہ میں کاغذ ٹھونسنے سے ہوئی، ملزم بچی کی لاش مدرسے کے گیٹ کے پاس پھینک کر چلا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی والد کے ساتھ نماز جمعہ کے لیے آئی تھی، جو اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔

