ریاض(الفجر آن لائن) سعودی عرب کے شہر جازان میں یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے،ایک مسجد اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
سعودی پریس ایجنسی نے سعودی سول ڈیفنس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک مسجد اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے جازان کے علاقے الطوال میں کارروائیاں کیں، سول ڈیفنس کے ترجمان نے کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ،سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

