رحیم یارخان(الفجر آن لائن)نادرا کا کمال‘ زندہ شخص کوکاغذات میں مردہ قراردیدیا‘ سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالی یونین کونسل سے رابطہ کرنے کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چک 5این پی کے رہائشی فلک شیر نے نادرا دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ب فارم بنانے کیلئے نادرا دفتر گیا تونادرا ریکارڈ کے مطابق اسے فوت شدہ قراردیاگیا۔
نادرا حکام نے مزید بتایا کہ متعلقہ یونین کونسل نے فلک شیر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جس کا کوڈ نمبر متاثرہ فلک شیر کو دیا گیا تاکہ وہ متعلقہ یونین کونسل سے اپنے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بارے آگہی حاصل کرسکے۔

