کوئٹہ (الفجرآن لائن) سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت بلوچستان کے علاقے مستونگ کردگاپ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کی گاڑی تباہ کردی سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کی بناء وادی شیرناب کے قریب کردگاپ میں افغان خارجی کمانڈر نقیب عرف امیر کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے کمانڈر سمیت 2 خارجیوں کو ہلاک کرکے ان کی گاڑی تباہ کردی۔

