کوئٹہ(الفجرآن لائن) حکومتِ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے ریاست مخالف اور پاکستان مخالف بیانیے کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق، ان ملازمین کے خلاف یہ سخت کارروائی سرکاری حلف کی سنگین خلاف ورزی اور ملک مخالف پروپیگنڈے کا حصہ بننے پر کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری مراعات اور تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں یونیورسٹی اساتذہ کے علاوہ محکمہ صحت کے تین ملازمین بھی شامل ہیں، جبکہ مزید دو اساتذہ کے کیسز ابھی زیرِ التوا ہیں جن پر جلد فیصلہ متوقع ہے

