اسلام آباد(الفجرآن لائن)ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہو گئی ہے۔ دو جولائی کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71ہزار 216 ہو گئی ہے، جہاں جولائی کے بعد 94 ہزار 582 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 تک پہنچ گئی، جبکہ اس صوبے میں 85 ہزار 309 ووٹرز کا اضافہ ہوا۔سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 ہو گئی ہے اور دو جولائی کے بعد یہاں 65 ہزار 345 نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 58 لاکھ 154 ہو گئی، جہاں 37 ہزار 372 ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہو گئی ہے، جبکہ دو جولائی کے بعد یہاں 12 ہزار 210 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

