کوئٹہ (الفجرآن لائن) سیکورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے دوران مستونگ میں کالعدم تنظیم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ڈرون کی مدد سے فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگاکر ڈرون کی مدد سے گاڑی کو نشانہ بناکر تباہ کردیا
کارروائی کے دوران 7 دہشتگردہلاک ہوگئے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت سیکورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہوکر وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہر محاذ پر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ عزم اور جدوجہد جاری رہے گی۔

