دالبندین(الفجرآن لائن) سرگیشہ ناکے سے دو پولیس اہلکار اغوا تفصیلات کے مطابق دالبندین شہر کے قریب سرگیشہ ناکے پر مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدس حمید اور محمد اسماعیل سرگیشہ ناکے پر موجود تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کرکے دونوں پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دیں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

