عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین، 11 فٹ بلند فائبر گلاس مجسمہ دوبارہ نصب کردیا گیا
کوئٹہ (الفجرآن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عبدالستارایدھی چوک کے نام سے منسوب چوک پر عبدالستار ایدھی مرحوم کامجسمہ نصب کیا گیا تھا کچھ عرصہ قبل مذکورہ چوک پر خودکش حملے اور دھماکے میں اس کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے عبدالستارایدھی کا مجسمہ دوبارہ عبدالستار ایدھی چوک پر نصب کردیا گیا ہے۔
عبدالستار ایدھی کا مجسمہ بلوچستان کے نامور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے رضاکارانہ طور پر تیار کیا ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ذاتی دلچسپی سے مجسمہ تقریباً تین ماہ کی قلیل مدت میں تیارکرکے ایدھی چوک پردوبارہ نصب کردیا ہے،مذکورہ مجسمہ فائبر گلاس سے تیار کیاگیا ہے،اس کی لمبائی 11فٹ ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی وسماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کے اعتراف میں مجسمہ نصب کیا گیا ہے

