اوستہ محمد (الفجرآن لائن) بچوں اور بڑوں کے ماہر امراض ڈاکٹر سہیل یوسف ملک کی گھر سے گولی لگی لاش برآمد واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے سیول ہسپتال منتقل کردیا اور واقع کی تحقیات شروع کردی پولیس نے واقعے کے سلسلے میں ڈاکٹر سہیل یوسف ملک کی اہلیہ ریحانہ کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق ڈاکٹر سہیل یوسف کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس حراست میں ان کی اہلیہ سے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے ڈاکٹر سہیل یوسف ملک بچوں اور بڑوں کے ماہر امراض کے طور پر علاقے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

