وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن دورے کیلئے استعمال کیے گئے گلف اسٹریم جہاز کے اخراجات ادا کردیئے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کی گئی، سلپ پر 17 ستمبر کی تاریخ درج
لاہور(الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن دورے کے لیے پنجاب حکومت کے گلف اسٹریم جہاز کے استعمال کے اخراجات کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لندن دورے کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات خود ادا کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔
رقم جمع کرانے کی نیشنل بینک کی ویلنشیا لاہور برانچ کی کیش/ٹرانسفر پے اِن سلپ بھی سامنے آگئی ہے۔ دستاویز کے مطابق رقم بینک آف پنجاب کے ذریعے منتقل کی گئی۔پے اِن سلپ پر اکاؤنٹ ٹائٹل ZGBMRA درج ہے، جبکہ جمع کرائی گئی رقم 27,194,004 روپے لکھی گئی ہے۔ نیشنل بینک ویلنشیا برانچ کی مہر کے ساتھ سلپ پر 17 ستمبر 2026 کی تاریخ درج ہے۔دستاویز کے مطابق پے اِن سلپ پر رقم جمع کرانے والے کے دستخط اور رابطہ نمبر بھی درج ہیں، جبکہ بینک آف پنجاب کے چیک/انسٹرومنٹ نمبر کا بھی اندراج کیا گیا ہے

