کوہاٹ (الفجرآن لائن)کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے ایک خوفناک خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں اور 11 شہریوں سمیت کم از کم 16 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، بارود سے بھری ایک تیز رفتار گاڑی پرانی پولیس لائنز کے مرکزی گیٹ سے ٹکرائی، جس کے فوراً بعد شدید فائرنگ شروع ہو گئی اور اسی دوران اسپیشل برانچ کی عمارت پر دوسرا خودکش دھماکا ہوا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ ریسکیو حکام نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ ہے۔ واقعے کے بعد کوہاٹ ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر کے سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے

