راولپنڈی (الفجرآن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر مکمل کھڑا ہے۔ اور حرمین الشریفین کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیارہے۔
عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوے ڈ ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر مکمل کھڑا ہے اور اس کا عزم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دونوں مقدس ترین مقامات کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے۔
جبکہ ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اور سعودی عرب کو کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع فراہم کرتے رہیں گے، سعودی سلامتی کے لئے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے اور دونوں ممالک کے عوام، افواج اور قیادت کے درمیان تاریخی تعلقات اس کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے اور خطے کی حکومتوں سے مشاورت کے ذریعے مذاکرات اور پْرامن حل کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو موجودہ پیچیدہ فوجی صورتحال سے نکلنے کے لئے واحد حقیقی راستہ قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان واشنگٹن اور تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے مشترکہ بنیاد تلاش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان کا موقف واضح ہے کہ مسائل کا حل بات چیت اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔
پاکستان نے نہ صرف مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے بلکہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت بھی جو وعدے اور عزم کیے ہیں، ان کی پاسداری کی جا رہی ہے۔

