نوشکی (الفجرآن لائن) نوشکی میں شدید فائرنگ کی آوازیں، بھاری ہتھیاروں کا استعمال، آطلاعات کے مطابق فٹ بال اسٹیڈیم اور سند کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے ناکے پر حملے کے اطلاعات موصول ہوئے۔ شدید فائرنگ کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیلنے سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی، دکانیں بند ہوگئے لوگ پیدل، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے زریعے بازار سے نکل گئے، شہری اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

