مستونگ (الفجرآن لائن)فرنٹیئر کور کا بروقت اقدام، فتنہ الہندوستان کے خوارج کی تخریب کاری سے متاثرہ این-40 شاہراہ کا پل بحال کردیا۔ ایف سی نے مستونگ کے قریب پنج پائی میں خوارج کی جانب سے تباہ پل کی فوری مرمت کے بعد آمدورفت بحال کردی۔
ایف سی بلوچستان نے افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ رابطہ پل فوری بحال کیا۔تباہ شدہ پل کی فوری بحالی پرشہریوں نے ایف سی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پل تباہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، ایف سی نے فوری اقدامات کرکے آمد ورفت بحال کر دی۔

