لاہور،اسلام آباد(الفجرآن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو لاہورمیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری رہاکرنے کا مطالبہ کیا ہے
جبکہ ترجمان پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پرگرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٓاس ناجائز حکومت اور ان کے ناجائز اقتدار پر قابض ہینڈلرز نے علیمہ خانم کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا،علیمہ خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی آفیشنل نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے کہ لاہور اپر مال رہائش گاہ سے علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

