اسلام آباد(الفجرآن لائن)اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔ریڈ زون مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔پارلیمنٹ ہاؤس سمیت وفاقی وزارتوں اور سیکرٹریٹ کی جانب جانے کے راستے محدود کردیے گئے۔وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی،کسان اتحاد اور تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے ہیں۔ریڈزون کی جانب جانے والے راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس سمیت شاہراہ دستور پر داخلے کے لئے مارگلہ روڈ استعمال کیا جارہا ہے جہاں پر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔

