چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ۔
اسلام آباد (الفجر آن لائن) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیا ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

