Police obtain CCTV footage and recover alleged weapons in the investigation into the death of 13-year-old domestic worker Fatima Asghar in Islamabad.
پولیس نے تشدد میں استعمال ہونے والے ڈنڈے برآمد کرلیے، دو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل
اسلام آباد: ( الفجر آن لائن) اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مبینہ تشدد سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے کمسن ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں دو ملزمان افشاں بی بی اور قاری علی رضا مبینہ طور پر ملوث ہیں، جبکہ کمسن ملازمہ پر تشدد کے لیے استعمال ہونے والے ڈنڈے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،
جہاں سے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

