Provincial governments provide Rs 57.46 billion in grants to the federal government under Article 164 during the first quarter of the fiscal year.
اسلام آباد(الفجر آن لائن)ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی۔رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں یہ گرانٹ آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہے، جس کے تحت وفاق اور صوبے ایک دوسرے کو کسی بھی قومی مقصد کیلئے گرانٹ دے سکتے ہیں۔موجودہ بجٹ میں صوبوں سے ایک ہزار 35 ارب روپے گرانٹ کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت پنجاب سے 555 ارب، سندھ سے 263 ارب، خیبر پختونخوا سے 157 ارب جب کہ بلوچستان سے 58 ارب روپے گرانٹ لی جائے گی۔

