ایک ہزار سال قدیم مخطوطات سے بھیڑوں میں پھیلنے والے وائرس کی موجودگی کے شواہد مل گئے، سائنس دانوں نے بیماری کی تاریخ 3,700 سال سے زیادہ پرانی قرار دے دی
آئرلینڈ(الفجر آن لائن) سائنس دانوں نے یورپ کے قدیم تاریخی مخطوطات میں ایک حیران کن دریافت کرتے ہوئے بھیڑوں میں پھیلنے والے وائرس کے جینیاتی شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ تحقیق کے مطابق تقریباً ایک ہزار سال قدیم مذہبی کتابوں اور دیگر تاریخی دستاویزات میں محفوظ جانوروں کی کھال سے تیار کردہ صفحات پر شیپ پاکس وائرس کے ڈی این اے کے آثار ملے ہیں۔
محققین نے قدیم مخطوطات کے ساتھ کانسی کے دور سے تعلق رکھنے والی بھیڑوں کی باقیات کا بھی تجزیہ کیا۔ تحقیق میں یارک گاسپلز سمیت متعدد قدیم نسخوں کا جائزہ لیا گیا۔
ماہرین کے مطابق اس وائرس کے جینیاتی آثار تقریباً 3,700 سال پرانے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قدیم زمانے میں بھی بھیڑوں کی آبادی اس بیماری سے متاثر ہوتی رہی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ قدیم دستاویزات صرف انسانی تاریخ اور ادب کو محفوظ نہیں کرتیں بلکہ ان میں ماضی کی بیماریوں اور حیاتیاتی تبدیلیوں کے شواہد بھی موجود ہوسکتے ہیں۔

