سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر قبائلی عمائدین، سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی پاکستان ہاؤس شمالی ڈیرہ بگٹی آمد، سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس۔
شمالی ڈیرہ بگٹی (الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ تیسرے روز بھی پاکستان ہاؤس شمالی ڈیرہ بگٹی میں جاری رہا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، قبائلی عمائدین اور سرکاری افسران نے پاکستان ہاؤس پہنچ کر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر سوگوار اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
تعزیت کے لیے آنے والے افراد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔
پاکستان ہاؤس شمالی ڈیرہ بگٹی میں تیسرے روز بھی تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں مختلف شخصیات نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

