درخواست پر 26 نومبر کو نیپرا سماعت کرے گا،منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ میں 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
اسلام آباد(الفجرآن لائن) بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبر کو نیپرا سماعت کرے گا،منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ میں 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔
اکتوبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروائی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 111 ارب 29 کروڑ روپے رہی، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 69 روپے 58 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 46 روپے 42 پیسے فی یونٹ رہی، ایل این جی سے 28 روپے 73 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، 31 روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی ایران سے امپورٹ کی گئی۔37فیصد بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔بجلی قیمتوں سے متعلق درخواست پر 26 نومبر کو نیپرا سماعت کرے گا۔منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ میں 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

