پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 325 روپے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 358 روپے فی لیٹر پر برقرار، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اسلام آباد (الفجر آن لائن): حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 18 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
پٹرول کی قیمت میں کمی سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کو براہ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کے باعث ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبوں میں فی الحال کوئی نیا مالیاتی ریلیف نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پٹرول 325 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 358 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

