Electricity consumers may face an additional burden of up to Rs 4.22 per unit in December
سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کے باعث بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، حکومت کی صارفین پر کم سے کم بوجھ منتقل کرنے کی کوشش
سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کے باعث بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، حکومت کی صارفین پر کم سے کم بوجھ منتقل کرنے کی کوشش
اسلام آباد (الفجرآن لائن) ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافی مالی بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے، جس کے تحت آئندہ ماہ دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا مجموعی اضافہ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کی قیمتوں اور صارفین پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، تاہم نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران یہ بوجھ مزید ایک روپے 33 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ کم سے کم منتقل کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دائر کرتے ہوئے آئندہ تین ماہ کے لیے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری مانگی ہے۔ اس درخواست پر نیپرا سماعت بھی کر چکا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔
اس کے علاوہ اکتوبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، جس کے آئندہ ماہ لاگو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حتمی اضافے کا انحصار نیپرا کے فیصلوں اور حکومتی اقدامات پر ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا سماعت بھی کرچکا ہے، جس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔اس کے علاوہ اکتوبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے لیے کیے جانیکا امکان ہے

