پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 355 روپے فی لیٹر مقرر، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 سے ہوگا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (الفجر آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 3، 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 355 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 سے ہوگا۔

