پکنک کے لیے جانے والے نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے، دھماکے میں تینوں موقع پر دم توڑ گئے؛ جاں بحق افراد کی شناخت عرفان، سہیل اور الطاف کے نام سے ہوئی
دالبندین (الفجر آن لائن) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے مقام کرگوشکان میں پہلے سے نصب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان پکنک کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے نصب آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عرفان، سہیل اور الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں کا تعلق دالبندین شہر سے تھا اور وہ آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار تھے۔

