Two people were killed and a girl injured in an alleged firing incident over marriage refusal in Garden Town, Lahore.
گارڈن ٹاؤن میں ملزم جاوید کی فائرنگ سے لائبہ جاں بحق، آسیہ زخمی، محلے دار عرفان بھی قتل
لاہور (الفجرآن لائن) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں شادی سے انکار پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ مقتولہ لائبہ کے والد ظہور کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے مبینہ طور پر رشتے سے انکار کی رنجش پر فائرنگ کرکے لائبہ کو قتل اور اس کی بہن آسیہ کو زخمی کر دیا تھا
۔پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے واقعے کے دوران راستے میں آنے والے محلے دار عرفان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل آسیہ کے لیے رشتے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم لڑکی کے والد ظہور نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق رشتے سے انکار کی رنجش پر ملزم نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں لائبہ جاں بحق جبکہ آسیہ زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، تاہم اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

