امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں، اماراتی مربن 90، برینٹ 92 اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی 83 ڈالر فی بیرل پر فروخت
نیویارک (الفجر آن لائن) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اماراتی مربن خام تیل 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نسبتاً کمی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

