خیرپور ڈاہا کے قریب پتھروں سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر الٹ گیا، حادثے کے وقت منی ٹرک پر 9 افراد سوار تھے
بہاولپور (الفجر آن لائن) بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاہا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پتھروں سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر الٹ گیا، جس کے باعث منی ٹرک پر سوار افراد حادثے کا شکار ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت منی ٹرک پر مجموعی طور پر 9 افراد سوار تھے۔ حادثے کی شدت کے باعث 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

