حسین نقی کے انتقال سے صحافت ایک بااصول، کہنہ مشق اور توانا آواز سے محروم ہوگئی، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (الفجر آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اور صحافتی برادری سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حسین نقی کے انتقال سے صحافت ایک بااصول، کہنہ مشق اور توانا آواز سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم نے آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حسین نقی کی صحافتی خدمات، اصولی مؤقف اور آزادی صحافت کے لیے ان کی جدوجہد صحافتی تاریخ کا اہم حصہ رہیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

