لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال ڈھاڈر منتقل، ایک نوجوان جبکہ دوسرا کم عمر لڑکا معلوم ہوتا ہے، پولیس کی مزید تفتیش جاری
ڈھاڈر (الفجر آن لائن) مشکاف کے پہاڑی علاقے کے قریب کھیتوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں میں ایک نوجوان جبکہ دوسری ایک کم عمر لڑکے کی معلوم ہوتی ہے۔ تاحال دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ لاشوں کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

