ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 115 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
کراچی (الفجرآن لائن) ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 115 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 676 ڈالر ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی مرتب ہوئے ہیں، جس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ سونے کی نئی قیمتوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔

