دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (الفجرآن لائن): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیاقت علی گل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم لیاقت علی گل سینئر صحافی اور سابق صدر کوئٹہ پریس کلب مرزا رشید بیگ کے برادرِ زوجہ اور سماء ٹی وی کے رپورٹر نورالعارفین کے چچا تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

