Security forces conduct intelligence-based counter-terrorism operations across Balochistan, killing 12 terrorists since November 20.
کوئٹہ (الفجرآن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری انسدادِ دہشت گردی کی مہم کے سلسلے میں متعدد آپریشنز کئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے اب تک بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں انٹیلی جنس بیسد متعدد آپریشنز کئے،
جن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، شدید جھڑپ کے بعد، بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، 21 نومبر کو ضلع سبی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں ہونے والی دو دیگر کارروائیوں کے دوران، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا اور ’فتنہ الہندوستان‘ سے وابستہ مزید دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،

