اسلام آباد (الفجرآن لائن) یوٹیلٹی سٹورز پر 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے، 48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کی دستیاب پروڈکٹس گھی، کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 8 روپے سے 60 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر نئے نرخوں کو فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔